مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1530
تاریخ اجراء:27شعبان المعظم1445 ھ/09مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
دانت سے خون نکلا ہے اور یہ نہیں
پتہ کہ حلق میں گیا یا نہیں تو روزے کا کیا حکم ہے
؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں اگر حلق میں خون کا ذائقہ محسوس نہیں ہوا تو روزہ باقی ہے ، ہاں
! اگر خون کا ذائقہ محسوس ہوا تو روزہ ٹوٹ
گیا ، اس کی قضا لازم ہے ۔
بہارِ
شریعت میں ہے: ’’دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اُترا اور
خون تھوک سے زیادہ یا برابر تھا یا کم تھا، مگر اس کا مزہ حلق میں
محسوس ہوا تو ان سب صورتوں میں روزہ جاتا رہا اور اگر کم تھا اور مزہ بھی
محسوس نہ ہوا، تو نہیں۔‘‘ (بہارِ شریعت
،جلدحصہ5، صفحہ986، مکتبۃ المدینہ،کراچی
)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟