مجیب: ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری
فتوی نمبر: WAT-965
تاریخ اجراء: 11محرم الحرام1443 ھ/11اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا سگریٹ کا دھواں ناک میں
جانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اس بارے میں مختلف صورتیں
بنتی ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
(1) اگرروزے دارنے قصداً سگریٹ کے دھویں
کوکھینچ کرحلق تک نہ پہنچایا،بلکہ خودبخوداس کا دھواں حلق تک
پہنچے،تواس کاروزہ نہیں ٹوٹے گا،اگرچہ اسے روزہ دارہونایادہو۔
(2) اگرکسی روزہ دار نے قصداً اس
کےدھویں کوکھینچ کرحلق تک
پہنچایا اوراس وقت اسے اپناروزہ دارہونایاد نہیں تھا ، تب
بھی اس کاروزہ نہیں ٹوٹے گا۔
(3) البتہ اگرروزہ دارقصداً کھینچ کرحلق
تک اس کےدھویں کو پہنچائے ، اور
کھینچتے وقت اسے اپناروزہ دار ہونا بھی یاد ہو ، تواس صورت
میں اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟