مجیب:مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2686
تاریخ اجراء: 18شوال المکرم1445 ھ/27اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بیوی نے شوہر کا فطرہ بغیر
اجازت لئے اپنے پیسوں سے دے دیا
تو وہ ادا ہوگیا یا دو بارہ پوچھ کر دینا ہوگا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بیوی نے اگر شوہر کافطرہ،اس
کی صراحۃ یادلالۃ اجازت کے بغیراداکریاتوشوہر
کا فطرہ ادا نہیں ہوا،اب یاتوشوہر خوداداکرے
اوراگربیوی اداکرے توشوہرکی اجازت لے کردوبارہ اداکرے۔
رد المحتار میں ہے” إن أدت عنه بدون إذنه لم يجزه“ترجمہ:اگر
عورت نے شوہر کی اجازت کے بغیر اس کا صدقہ فطر ادا کیا تو شوہر
کو کفایت نہیں کرے گا۔(رد المحتار علی الدر
المختار،باب صدقۃ الفطر،ج 2،ص 368،دار الفکر،بیروت)
بہارشریعت میں
ہے : ”اور عورت نے اگر شوہر کا فطرہ بغیر حکم ادا کر دیا ادا نہ
ہوا۔"(بہار شریعت،ج01،حصہ 05، ص938،مکتبۃ المدینہ)
فتاوی
رضویہ میں ہے”دوسرے کی
طرف سے کوئی فرض وواجبِ مالی ادا کرنے کے لیے اُس کی
اجازت کی حاجت ہے،اگر بالغ اولاد کی طرف سے صدقہ فطر یا اُس
کی زکوٰۃ، ماں باپ نے اپنے مال سے ادا کردی یا ماں
باپ کی طرف سے اولاد نے اور اصل جس پر حکم ہے اس کی اجازت نہ
ہُوئی تو ادا نہ ہوگی۔“(فتاوی رضویہ،جلد10،
صفحہ139، رضا فاؤنڈیشن ،لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟