مجیب: ابوواصف محمد آصف عطاری
فتوی نمبر: WAT-908
تاریخ اجراء: 16ذیقعدۃالحرام1443
ھ/16جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میں بیرون
ملک رمضان کے ابتدائی روزے رکھ کر،رمضان میں ہی انڈیا جا رہا ہوں ،یہاں(بیرون
ملک) ایک دن پہلے رمضان شروع ہو جائے گا ،تو اب اگر انڈیا میں تیس
روزے ہوجائیں (اوربیرون ملک29ہوئے)تو کیا مجھے تیسواں روزہ
رکھنا ہوگا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جس جگہ آپ موجود ہیں اور وہاں ابھی
رمضان باقی ہے تو آپ روزہ رکھیں گے ،چاہےبیرون ملک میں(جہاں آپ نے ابتدائی روزے رکھے
تھے،وہاں) اس وقت رمضان رخصت ہوچکاہوکیونکہ
قرآن پاک میں اللہ تبارک وتعالی نے رمضان پانے پراس کےروزے رکھنے
کاحکم فرمایاہے ،اورآپ جب انڈیامیں رمضان پائیں گے توآپ
کواس کاروزہ رکھنا ہوگا۔چنانچہ قرآن پاک میں ارشادباری تعالی
ہے :( فَمَنْ شَهِدَ
مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْیَصُمْهُ)ترجمہ کنزالایمان: تو تم میں جو
کوئی یہ مہینہ پائے ضرور اس کے روزے رکھے۔(سورۃ البقرۃ،پ02،آیت185)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟