مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2011
تاریخ اجراء: 04ربیع الاول1445 ھ/21ستمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جہاں ساٹھ مسکینوں/فقیروں کو کھانا کھلانے کے ذریعے کفارہ ادا کرنے
کا حکم ہے وہاں اگر ایک ہی مسکین یا فقیر شرعی کو ایک ہی
دن سارا کفارہ دے دیا تو یہ ایک ہی دن کا کفار ہ شمار ہو
گا باقی انسٹھ( 59 )ذمے پر باقی رہیں گے۔لہذا اگر ایک
ہی شخص کو کفارہ ادا کرنا چاہیں تو یوں کر سکتے ہیں کہ
ساٹھ دن تک روزانہ صدقہ فطر کی مقدار (2کلو میں سے 80 گرام کم آٹے)کے
برابر اسے رقم یاراشن وغیرہ کوئی چیز دے دیں ، جب
ساٹھ دن پورے ہوجائیں گے تو کفارہ ادا ہو جائے گا۔
بہار شریعت
میں ہے:"ایک مسکین کو ساٹھ دن تک دونوں وقت کھلایا یا
ہر روز بقدر صدقہ فطراُسے دیدیا جب بھی اد ا ہوگیا اور
اگر ایک ہی دن میں ایک مسکین کو سب دیدیا
ایک دفعہ میں یا ساٹھ دفعہ کر کے یا اُس کو سب بطور اباحت
دیا تو صرف اُس ایک دن کا ادا ہوا۔ یوہیں اگر تیس
مساکین کو ایک ایک صاع گیہوں ديے یا دودو صاع جَو
تو صرف تیس کو دینا قرار پائیگا یعنی تیس
مساکین کو پھر دینا پڑے گا یہ اُس صورت میں ہے کہ ایک
دن میں ديے ہوں اور دودنوں میں ديے تو جائز ہے۔"(بہار شریعت ، جلد2، حصہ8، صفحہ216، مکتبۃ المدینہ،
کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟