کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟ |
مجیب: مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Lar:6323 |
تاریخ اجراء:15جمادی الاول 1438ھ/13فروری2017ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیاشیخ فانی (یعنی ایسابوڑھاشخص جو روزہ رکھنے سے عاجز ہوجائے یعنی نہ فی الحال رکھ سکتا ہواور نہ آئندہ اتنی طاقت کی امیدکے رکھ سکے گا) کے لیے ماہِ رمضان المبارک کے روزوں کامکمل فدیہ شروع ماہ میں دیناجائز ہے؟نیزکیاایک ہی فقیرکوتیس روزوں کافدیہ دیدےتوجائزہے یاتیس فقیروں کودیناضروری ہے؟ سائل:محمد انصرخان المدنی(میانی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
شیخ فانی کواختیارہے کہ وہ روزوں کافدیہ ماہ رمضان المبارک سے پہلے اداکردے یاختم ماہ کے بعداداکرے، ایک فقیرکو پورے ماہ کادیدے یاکئی فقیروں کودیدے ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جائے نماز میں اعتکاف کرنے کا حکم