کیا بچّے کو دودھ پلانے میں شمسی
مہینے کا اعتبار کرسکتے ہیں؟ |
مجیب: مفتی محمدھاشم خان عطّاری مد ظلہ العالی |
تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ جمادی الآخر1442 ھ |
دارالافتاء اہلسنت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں عُلمائے
کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچّے کو دو سال
تک دودھ پلا سکتے ہیں اس میں شمسی مہینوں کا اعتبار ہے یا
قمری کا؟ کیا شمسی کا بھی اعتبار جائز ہوگا؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
بچّے
کو جو دو سال تک دودھ پلاسکتے ہیں ، اس دودھ
پلانے میں قمری مہینوں (محرم ، صفر ، ربیع الاول۔ ۔ ۔ الخ) کا اعتبار ضروری
ہے۔ شمسی مہینوں (جنوری ، فروری ، مارچ۔ ۔
۔ الخ) کا اعتبار کرکے دو سال پورے کرنا حرام
ہے کہ یوں قمری دو سال سے کچھ دن زیادہ دودھ پلانا پایا جائے گا جبکہ قمری
ماہ کے اعتبار سے دو سال پورے ہونے کے بعد بچّے کو
عورت کا دودھ پلانا حرام ہے ، البتہ قمری ڈھائی سال سے پہلے پلا دیا
تو حرمتِ رضاعت ثابت ہوجائے
گی۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
بچّے گود دینے کا ایک اہم مسئلہ
والدکے بجائےپرورش کرنے والے کا نام استعمال کرنا
دودھ پلانےکی مدّت
بچی گود لینےکے شرعی احکام
تین سال کے گود لیے بچے کو دودھ پلانے سے رضاعت کا حکم
بہن کی بیٹی کو دودھ پلانے کے بعد اس سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا
پہلے شوہر کے بیٹے کو مدتِ رضاعت میں دوسرے شوہر کے سبب اترنے والا دودھ پلانا
رضاعی خالہ زاد بہن سے پردہ ہوگا یا نہیں؟