Zibah Ki Iqsam Ki Tafseel

ذبح کی اقسام کی تفصیل

مجیب:مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-273

تاریخ اجراء:21ربیع الآخر1443ھ/27نومبر 2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میں نے سنا ہے کہ ذبح کی دو قسمیں ہیں ایک ذبح اختیاری اور دوسرا مجھے یاد نہیں۔  آپ ان دونوں کی تفصیل سے مجھے آگاہ کر دیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں ذبح شرعی کی دو قسمیں ہیں:(1)اختیار ؔی (2)اضطرا ؔ ری۔ ذبح اضطراری یہ ہے کہ جانور کے بدن میں کسی جگہ نیزہ وغیرہ بھونک کر خون نکال دیا جائے اس سے مخصوص صورتوں میں جانور حلال ہوتا ہے جن کی تفصیل بہار شریعت کے پندرھویں حصے سے مطالعہ کی جا سکتی ہے۔ذبح اختیاری کی پھر دو قسمیں ہیں: (1) ذبح ، (2) نحر۔ گلے میں چند رگیں ہیں ان کے کاٹنے کو ذَبح کہتے ہیں۔ ذبح کی جگہ حلق اور لبہ کے مابین ہے( لبہ سینہ کے بالائی حصہ کو کہتے ہیں)۔ جبکہ حلق کے آخری حصہ میں نیزہ وغیرہ بھونک کر رگیں کاٹ دینے کو نحر کہتے ہیں۔اونٹ کو نحر کرنا اور گائے بکری وغیرہ کو ذبح کرنا سنت ہے اور اگر اس کا عکس کیا یعنی اونٹ کو ذبح کیا اور گائے وغیرہ کو نحر کیا تو جانور اس صورت میں بھی حلال ہو جائے گا مگر ایسا کرنا مکروہ ہے کہ سنت کے خلاف ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم