مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری
مدنی
فتوی نمبر: Web-92
تاریخ اجراء: 02 جمادی الاخریٰ 1443 ھ/06جنوری 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بہتر یہ ہے کہ بچے کی ولادت
کےساتویں دن عقیقہ کیا جائے ،ولادت کے دویا تین دن
بعد کرنا یا ساتویں دن کے بعد کرنابھی جائز ہے ۔
فتاویٰ تنقیح الحامدیہ
میں ہے:’’ولو
قدم یوم الذبح قبل یوم السابع او اخرہ عنہ جاز الا
ان یوم السابع افضل ‘‘اگر ساتویں دن سے
پہلے ہی عقیقہ کا جانور ذبح کر دیا یا ساتویں دن کے
بعد کیا توبھی جائز ہے لیکن ساتویں دن کرنا افضل
ہے۔ (فتاویٰ
تنقیح الحامدیۃ ،جلد2،صفحہ233،مطبوعہ کوئٹہ)
بہارشریعت
میں ہے :’’عقیقہ کےلیے ساتواں دن بہتر ہے اور ساتویں دن
نہ کرسکیں تو جب چاہیں کر سکتے ہیں، سنت ادا ہو
جائےگی۔ (بہارشریعت،جلد3،صفحہ 356،مکتبہ
المدینہ )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
بیٹے باپ کے کام میں معاون ہیں تو کیا ان پر بھی قربانی واجب ہوگی؟
جس جانور کے سینگ کاٹ دیے اس کی قربانی کرنا کیسا؟
جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو کیا وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرسکتا ہے؟
جانور کا ایک خصیہ نہ ہوتو کیا قربانی جائز ہے؟
اجتماعی قربانی کی رقم معاونین کواجرت میں دینا کیسا؟
بچے کا عقیقہ کس عمر تک ہوسکتا ہے؟
عقیقے کے گوشت سے نیاز کرسکتے ہیں یانہیں؟
سینگ جڑ سے ٹوٹ گئے قربانی جائز ہے یانہیں؟