Qurbani Na Ki Tu Bakri Ki Qeemat Kis Waqt Ke Aitbar Se Deni Hogi ?

قربانی نہ کرنے کی صورت میں بکری کی قیمت دینے میں کس وقت کا اعتبار ہوگا؟

مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2152

تاریخ اجراء: 19ربیع الثانی1445 ھ/04نومبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بکری کی قیمت صدقہ کرنے میں ادائیگی کے وقت کی قیمت کا اعتبار ہوگا یا  جس سال قربانی نہیں کی اُس سال کی  قیمت کے حساب سے رقم صدقہ کرنا ہوگی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بکری کی قیمت صدقہ کرنے میں  ادائیگی کے وقت کی قیمت کا اعتبار نہیں ہوگا،بلکہ بکری کی قیمت لازم ہونے والے دن کی قیمت کا اعتبار ہوگایعنی  جس سال   کی قربانی کے بدلے بکری کی قیمت صدقہ کرنی ہو،اُس سال  تیسرے دن قربانی فوت ہونے کے وقت کی قیمت کا اعتبار کرتے ہوئے،بکری کی قیمت  صدقہ  کرنا لازم ہوگی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم