مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
فتوی نمبر:WAT-1769
تاریخ اجراء: 03ذوالحجۃالحرام1444 ھ/22جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
قربانی کا جانور
ذبح کرنے سے پہلے کون سی دعا پڑھنی
ہوتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
قربانی
کا جانور ذبح کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھنی چاہئے:”اِنِّیْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ
فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّ مَاۤ
اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَۚ(۷۹)اِنَّ
صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ
لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ(۱۶۲) لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَبِذٰ لِکَ اُمِرْتُ
وَاَنَامِنَ الْمُسْلِمِیْنَ“اور
جانورکی گردن کے قریب پہلو پر اپنا سیدھا پاؤں رکھ کر”اَللّٰھُمَّ لَکَ وَمِنْکَ بِسْمِ اللہِ اَللہُ
اَکْبَر“ پڑھ کر تیز چُھری سے جلد ذَبْح کردیجئے
۔ قربانی اپنی طرف سے ہو توذَبح کے بعد یہ دعا پڑھئے:”اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ کَمَا
تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ
الصَّلٰوۃُوَ السَّلَامُ وَحَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی
اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم“ اگردوسرے کی طرف سے قربانی کریں،
تو”مِنِّی“ کے بجائے ”مِنْ“ کہہ کر اُس کا نام لیجئے ۔
نوٹ:ذبح
اور دیگر کئی مسائل کی معلومات کے لیے امیر اہلسنت
حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیۃ
کا رسالہ ”ابلق گھوڑے سوار“ کا مطالعہ کیجئے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
بیٹے باپ کے کام میں معاون ہیں تو کیا ان پر بھی قربانی واجب ہوگی؟
جس جانور کے سینگ کاٹ دیے اس کی قربانی کرنا کیسا؟
جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو کیا وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرسکتا ہے؟
جانور کا ایک خصیہ نہ ہوتو کیا قربانی جائز ہے؟
اجتماعی قربانی کی رقم معاونین کواجرت میں دینا کیسا؟
بچے کا عقیقہ کس عمر تک ہوسکتا ہے؟
عقیقے کے گوشت سے نیاز کرسکتے ہیں یانہیں؟
سینگ جڑ سے ٹوٹ گئے قربانی جائز ہے یانہیں؟