Qurbani Karne Ki Dua Aur Tarika Kya Hai ?

قربانی کرنے کی دعا اور طریقہ کیا ہے؟

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر:WAT-1769

تاریخ اجراء: 03ذوالحجۃالحرام1444 ھ/22جون2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   قربانی کا جانور ذبح کرنے سے پہلے کون  سی دعا پڑھنی ہوتی ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   قربانی کا جانور ذبح کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھنی چاہئے:”اِنِّیْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَۚ(۷۹)اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ(۱۶۲) لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَبِذٰ لِکَ اُمِرْتُ وَاَنَامِنَ الْمُسْلِمِیْنَ“اور جانورکی گردن کے قریب پہلو پر اپنا سیدھا پاؤں رکھ کر”اَللّٰھُمَّ لَکَ وَمِنْکَ بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَر“ پڑھ کر تیز چُھری سے جلد ذَبْح کردیجئے ۔ قربانی اپنی طرف سے ہو توذَبح کے بعد یہ دعا پڑھئے:”اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَ السَّلَامُ وَحَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم“ اگردوسرے کی طرف سے قربانی کریں، تو”مِنِّی“ کے بجائے ”مِنْ“ کہہ کر اُس کا نام لیجئے ۔

   نوٹ:ذبح اور دیگر کئی مسائل کی معلومات کے لیے امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیۃ کا رسالہ ”ابلق گھوڑے سوار“ کا مطالعہ کیجئے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم