مجیب:ابوواصف محمد آصف عطاری
فتوی نمبر:WAT-1154
تاریخ اجراء:15ربیع الاول1444ھ/12اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے گاؤں میں سات لوگ
قربانی کی گائے میں شریک ہوتے ہیں اورقربانی
کر کے اس کا گوشت زمین میں دبا دیتے ہیں تو کیا وہ
گوشت کھانا چاہیے یا دبا سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
قربانی کے جانور کا گوشت زمین میں دفن کر دینا اسراف
او رناجائز و گنا ہ ہے ،جس سے بچنالازم وضروری ہے ۔بلکہ مستحب طریقے
کے مطابق اس گوشت کےتین حصے کیے جائیں ،یوں کہ ایک
حصہ خود کھائیں ،ایک رشتہ داروں میں اور ایک حصہ غرباء
میں تقسیم کر دیں اور اگر چاہیں تو سارا گوشت تقسیم
بھی کر سکتے ہیں اور خود بھی رکھ سکتے ہیں، مگر دفنانا
اور اسے ضائع کرنا،ناجائزوحرام ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
بیٹے باپ کے کام میں معاون ہیں تو کیا ان پر بھی قربانی واجب ہوگی؟
جس جانور کے سینگ کاٹ دیے اس کی قربانی کرنا کیسا؟
جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو کیا وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرسکتا ہے؟
جانور کا ایک خصیہ نہ ہوتو کیا قربانی جائز ہے؟
اجتماعی قربانی کی رقم معاونین کواجرت میں دینا کیسا؟
بچے کا عقیقہ کس عمر تک ہوسکتا ہے؟
عقیقے کے گوشت سے نیاز کرسکتے ہیں یانہیں؟
سینگ جڑ سے ٹوٹ گئے قربانی جائز ہے یانہیں؟