مجیب: عبدالرب شاکرعطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1748
تاریخ اجراء: 25ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/14جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
خنثی جانورحلال ہےیانہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حلال جانورمثلابکرا،بکری،گائےوغیرہ میں سےجوخنثی ہوں،یعنی
نرومادہ دونوں کی علامت رکھتےہوں، دونوں سے یکساں پیشاب آتاہو،
کوئی وجہ ترجیح نہ رکھتاہو ،یہ حلال ہیں،ذبح شرعی
کےبعدان کاگوشت کھاناجائزہے،البتہ خنثی جانورکی قربانی نہیں
ہوسکتی۔چنانچہ سیدی اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا
خان علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :" خنثٰی کہ نر
ومادہ دونوں کی علامتیں رکھتاہو، دونوں سے یکساں پیشاب
آتاہو، کوئی وجہ ترجیح نہ رکھتاہو ایسے جانور کی قربانی
جائز نہیں کہ اس کا گوشت کسی طرح پکائے نہیں پکتا، ویسے
ذبح سے حلال ہوجائے گا۔"
(فتاوٰی
رضویہ ، جلد 20 ، صفحہ 255 ، مطبوعہ : رضا فاؤنڈیشن، لاہور )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
بیٹے باپ کے کام میں معاون ہیں تو کیا ان پر بھی قربانی واجب ہوگی؟
جس جانور کے سینگ کاٹ دیے اس کی قربانی کرنا کیسا؟
جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو کیا وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرسکتا ہے؟
جانور کا ایک خصیہ نہ ہوتو کیا قربانی جائز ہے؟
اجتماعی قربانی کی رقم معاونین کواجرت میں دینا کیسا؟
بچے کا عقیقہ کس عمر تک ہوسکتا ہے؟
عقیقے کے گوشت سے نیاز کرسکتے ہیں یانہیں؟
سینگ جڑ سے ٹوٹ گئے قربانی جائز ہے یانہیں؟