Miya Biwi Dono Ke Sahib e Nisab Hone Ke Bawajood Ek Qurbani Karna

میاں بیوی دونوں کے صاحب نصاب ہونے کے باوجود ایک قربانی کرنا

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-950

تاریخ اجراء:17ذیقعدۃالحرام1444 ھ/07جون2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میاں بیوی دونوں صاحب نصاب ہیں، لیکن مہنگائی کی وجہ سےاتنی گنجائش نہیں کہ دونوں اپنی اپنی قربانی کر سکیں، شوہر نے پچھلے سال اپنے نام کی قربانی کی اس سال وہ اپنی بیوی کے نام پر کرنا چاہ رہا ہے۔ تو کیا ایسا کر سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں دونوں  پر واجب ہے کہ اپنی اپنی قربانی کریں خواہ یوں کہ دو بکرے لے لیں یا یوں کہ بڑے جانور میں دو حصے ڈال لیں۔ ایسا  نہیں کر سکتے کہ ایک فرد قربانی کرے اور دوسرا سمجھے کہ میری طرف سے بھی قربانی ادا ہوگئی،ایسا کیا تو گناہگار ہوں گے اور قربانی کا حکم باقی رہے گا،کیونکہ بکرا یا بکری میں ایک ہی طرف سے قربانی ادا ہوگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم