Kya Qurbani Karne Wale Par Eid Ka Roza Lazim Hai ?

کیا قربانی کرنے والے پر عید  کا روزہ لازم ہے ؟

مجیب: مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2023

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس کے نام قربانی ہو اسے عیدُ الاضحیٰ کے دن روزہ رکھنا ضروری ہے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس دن روزہ رکھا جائے جب قربانی ہو جا ئے تو پہلے اس کے گوشت سے افطار کیا جائے کیایہ درست ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عید الاضحیٰ  اور اس کےبعد تین دن  تک روزہ رکھنا ناجائز و  حرام ہے کہ  یہ اللہ  تعالیٰ کی جانب سے مہمان  نوازی کے ایام ہیں۔ البتہ جس شخص نے  قربانی  کرنی ہو اس کے لئے  مستحب ہے کہ عید کے دن قربانی سے پہلے کچھ نہ کھائے قربانی ہی کے گوشت میں سے پہلے کھائے ، مگریہ  کوئی روزہ نہیں ، نہ اس میں روزہ کی نیت  کرناجائز ہے۔اور یہ عمل حدیثِ مبارکہ سے بھی  ثابت ہے ، اسی عمل کو بعض لوگ روزہ رکھنا سمجھ لیتے ہیں ، حالانکہ اس عمل کو روزہ کہنا  یا واجب و ضروری سمجھ لینا کسی طور پر بھی درست نہیں ہے کیونکہ روزہ تو صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک  بنیتِ صو م کھانے ، پینے اور عملِ زوجیت سے رکنے کو کہتے ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم