Hijra Agar Qurbani Ka Janwar Zibah Kare Tu Qurbani Ka Hukum ?

ہجڑا اگر قربانی کا جانور ذبح کرے تو کیسا؟

مجیب: ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-1808

تاریخ اجراء: 19ذوالحجۃالحرام1444 ھ/8جولائی2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   قربانی کا جانور اگر ایسا شخص ذبح  کرے جو نہ مرد ہواور نہ عورت ،قربانی ہوجائےگی ؟اورکیا اس کا گوشت کھاسکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   خنثی شخص اگرمسلمان عاقل ہو،اورذبح کرناجانتاہو،تواس کاذبیحہ حلال ہے،(جبکہ ذبح سےجانورحلال ہونےکی دیگرشرائط بھی موجودہوں)کیونکہ ذبح سے جانورحلال ہونےکےلیےمرد یا عورت ہونا شرط نہیں ہے۔ لہذااگر مسلمان عاقل خنثی شخص ذبح کی تمام شرائط کاخیال رکھتے ہوئے قربانی والے جانورکوذبح کرے،توقربانی ہوجائےگی اوراس جانور کاگوشت کھانابھی حلال ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم