مجیب: مولانا عابد عطاری
مدنی
فتوی نمبر:Web-1515
تاریخ اجراء: 27شعبان المعظم1445 ھ/09مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بیوی کماتی نہیں ہے ،
کیا اس کی طرف سے اس کے شوہر کو قربانی کرنا ہوگی ؟ نیز
اگر شوہر کے والد فوت ہوچکے ہوں ، ان کی
طرف سے قربانی کرنا ٹھیک رہے گا یا اپنی زندہ بیوی
کی طرف سے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بہت سے کمانے والے افراد ایسے
ہوتے ہیں جن پر قربانی واجب نہیں ہوتی اور بہت سے افراد
ایسے ہوتے ہیں کہ جو بالکل
نہیں کماتے، لیکن ان پر قربانی واجب ہونے کی
شرائط پائے جانے کی صورت میں
قربانی واجب ہوتی ہے۔ لہٰذا یہ ذہن نشین کر
لیں کہ قربانی لازم ہونے کے لئے کمانا شرط نہیں ہے۔ بہر
حال شرائط کی موجودگی میں آپ کی زوجہ پر قربانی
لازم ہوتی ہے تو قربانی کرنا آپ کی زوجہ ہی پر لازم ہو گا
، اس صورت میں وہ خود اپنی رقم سے قربانی کریں گی ،
نہیں کریں گی تو گناہ بھی انہی کو ہوگا ، آپ اس وجہ
سے گنہگار نہیں ہوں گے البتہ آپ اپنی زوجہ کی اجازت سے اس کی قربانی
کروا دیں تو یہ عمل جائز
ہے۔
والد مرحوم نے قربانی کی وصیت نہیں
کی تو ان کی طرف سے قربانی کرنا آپ پرلازم نہیں البتہ ان
کے ایصال ثواب کے لیے قربانی کریں تو یہ عمل
نیکی پر مشتمل ہے ۔ مگر جہاں بیوی پر قربانی
واجب ہو اور بیوی کی اجازت سے آپ نے بیوی کی
قربانی کرنی ہو اور ایک ہی قربانی اضافی کر
سکتے ہیں تو بیوی کی طرف سے قربانی کریں اور
قدرت ہو تو دونوں کی طرف سے کر دیں ۔
مفید معلومات کے لیے درج ذیل لنکس پر وزٹ
فرمائیں:
https://www.daruliftaahlesunnat.net/ur/mediadetails/qurbani-kis-par-wajib-hai
https://www.daruliftaahlesunnat.net/ur/mediadetails/44182
https://www.daruliftaahlesunnat.net/ur/kitni-maliyat-ho-to-qurbani-wajib-hai-0502
https://www.daruliftaahlesunnat.net/fatawa_tasheer/ur/829
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
بیٹے باپ کے کام میں معاون ہیں تو کیا ان پر بھی قربانی واجب ہوگی؟
جس جانور کے سینگ کاٹ دیے اس کی قربانی کرنا کیسا؟
جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو کیا وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرسکتا ہے؟
جانور کا ایک خصیہ نہ ہوتو کیا قربانی جائز ہے؟
اجتماعی قربانی کی رقم معاونین کواجرت میں دینا کیسا؟
بچے کا عقیقہ کس عمر تک ہوسکتا ہے؟
عقیقے کے گوشت سے نیاز کرسکتے ہیں یانہیں؟
سینگ جڑ سے ٹوٹ گئے قربانی جائز ہے یانہیں؟