مجیب:مولانا اعظم عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2804
تاریخ اجراء:15ذوالحجۃالحرام1445
ھ/22جون2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بھیڑ کے چھ ماہ کے
بچے کی قربانی کرنے کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دنبہ یا بھیڑ کا چھ ماہہ بچہ اگر اتنا بڑا ہو
کہ اگر اسے سال والے جانوروں میں ملایا جائے تو دور سے دیکھنے
میں سال بھر کا معلوم ہوتا ہو تو اوس کی قربانی جائز ہے۔
صحیح
مسلم میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، حضور نبی
کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد
فرمایا:" لا تذبحوا الا مسنۃ الا ان
یعسر علیکم فتذبحوا جذعۃ من الضان" ترجمہ : تم صرف مسنہ (یعنی
ایک سال کی بکری، دو سال کی گائے اور پانچ سالہ اونٹ)
کی قربانی کرو، ہاں اگر تم کو دشوار ہو، تو دنبے یا بھیڑ
کا چھ ماہ بچہ ذبح کردو۔(صحیح مسلم،
کتاب الاضاحی، باب سن
الاضحیہ، ج6، ص77،مطبوعہ تركيا)
سنن
ابو داؤد ،سنن نسائی اور سنن ابن ماجہ دیگرکتب ِ حدیث میں
حدیث پاک ہے، حضرت مجاشع بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ
حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم
نے ارشاد فرمایا: واللفظ للاول:"
إن الجذع يوفي مما يوفي منه الثني" ترجمہ: بھیڑ کا جذع (چھ مہینے کا بچہ)سال والے
کے قائم مقام ہے۔(سنن أبي داود،
الحدیث2799ج3 ،ص 96،المكتبة العصرية،بيروت)
بھیڑ
یا دنبے میں بھی سال بھر کا دِکھنا ضروری ہے،چنانچہ
درمختارمیں ہے "(وصح الجذع) ذو ستة أشهر
(من الضأن) إن كان
بحيث لو خلط بالثنايا لا يمكن التمييز من بعد . " ترجمہ:بھیڑ،دنبےکاچھ ماہ کابچہ اگر اتنابڑا ہوکہ
اگراسے سال والوں میں ملایاجائے تودورسے دیکھنے میں سال
والالگے۔(الدرالمختارمع ردالمحتار،کتاب
الاضحیۃ، ج09،ص533،کوئٹہ)
محیط برہانی میں ہے"الجذع من الضان اذا كان عظيما، ومعناه انه اذا
اختلط مع المثان يظن الناظر اليه انه ثني " ترجمہ : بھیڑ ، دنبے کا چھ ماہ کا بچہ جبکہ
بڑا ہو، اس سے مراد یہ ہے کہ جب اسے
سال بھر والوں کے ساتھ ملا دیا جائے ،تو دیکھنے والا دوندا (سال بھر
کا ) ہی گمان کرے ۔(محیط برھانی، کتاب الاضحیۃ، ج 6، ص92، دار الكتب العلمية، بيروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
بیٹے باپ کے کام میں معاون ہیں تو کیا ان پر بھی قربانی واجب ہوگی؟
جس جانور کے سینگ کاٹ دیے اس کی قربانی کرنا کیسا؟
جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو کیا وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرسکتا ہے؟
جانور کا ایک خصیہ نہ ہوتو کیا قربانی جائز ہے؟
اجتماعی قربانی کی رقم معاونین کواجرت میں دینا کیسا؟
بچے کا عقیقہ کس عمر تک ہوسکتا ہے؟
عقیقے کے گوشت سے نیاز کرسکتے ہیں یانہیں؟
سینگ جڑ سے ٹوٹ گئے قربانی جائز ہے یانہیں؟