Bache Ki Wafat Ke Baad Aqiqah Ho Sakta Hai Ya Nahi ?

بچہ کی وفات کے بعد عقیقہ ہوسکتا ہے یا نہیں؟

مجیب:مفتی فضیل رضا عطاری

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری 2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچے کی وفات کے بعد اس کا عقیقہ ہوسکتا  ہے یا نہیں ؟ ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عقیقہ، بچے کی پیدائش کی صورت میں اللہ کی عطا کی گئی نعمت کے شکرانےکے طور پر کیا جاتا ہے۔چونکہ بچے کی وفات سے یہ نعمت زائل ہوجاتی ہے اور نعمت زائل ہوجانے کے بعد اس کے شکرانے کا موقع نہیں رہتا،لہٰذابچے کا عقیقہ اس کی زندگی میں ہی ہوسکتا ہے، اس کی وفات کے بعد نہیں ہوسکتا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم