مجیب: مولانا سید مسعودعلی عطاری
مدنی
فتوی نمبر: Web-687
تاریخ اجراء: 27ربیع الثانی 1444 ھ/23 نومبر 2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بچی کا عقیقہ
کرنے کے لئے بکری ہونی چاہیے
یا بکرا؟ اور کتنے ہونے چاہییں
اور ان کی عمر کتنی ہو؟ نیز کیا بکرے کا گوشت خرید کر اس پر عقیقہ
ہوسکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ
بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
عقیقہ کے لئے جانور ذبح کرنا ضروری
ہے، گوشت خرید کر عقیقہ نہیں ہوسکتا۔ عقیقے کے
جانور کی وہی شرائط ہیں جو قربانی کے جانور کی
ہیں یعنی بکرا یا بکری کی عمر ایک سال
ہونا ضروری ہے اور ان میں
کوئی ایسا عیب نہ ہو جس کی وجہ سے
قربانی نہیں ہوتی۔ بہتر ہے کہ لڑکے کی طرف سے دو
بکرےا ور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ذبح کی
جائے۔ البتہ اگر لڑکی کی طرف سے بکرا یا لڑکے کی
طرف سے ایک بکری یا ایک بکرا کردیا، تو بھی
عقیقہ ہوجائے گا۔
تفصیل
کے لئے امیر اہلسنت کا رسالہ ”عقیقے کے بارے میں سوال
جواب“ کا مطالعہ فرمائیں۔ اس کا لنک درج ذیل ہے:
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/aqeeqay-kay-baray-main-sawal-jawab
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
بیٹے باپ کے کام میں معاون ہیں تو کیا ان پر بھی قربانی واجب ہوگی؟
جس جانور کے سینگ کاٹ دیے اس کی قربانی کرنا کیسا؟
جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو کیا وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرسکتا ہے؟
جانور کا ایک خصیہ نہ ہوتو کیا قربانی جائز ہے؟
اجتماعی قربانی کی رقم معاونین کواجرت میں دینا کیسا؟
بچے کا عقیقہ کس عمر تک ہوسکتا ہے؟
عقیقے کے گوشت سے نیاز کرسکتے ہیں یانہیں؟
سینگ جڑ سے ٹوٹ گئے قربانی جائز ہے یانہیں؟