Aqiqah Ka Janwar Zibah Karte Waqt Ki Dua

عقیقہ کا جانور ذبح کرتے وقت کی دعا

مجیب:ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-1152

تاریخ اجراء:14ربیع الاول1444ھ/11اکتوبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    عقیقہ کے جانور کو ذبح کرنے کی دعا کیا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بیٹے کے عقیقے میں  اگر باپ ذَبح کرے توذبح سے پہلے دُعا یوں پڑھے:اَللّٰھُمَّ ہٰذِہٖ عَقِیْقَۃُ ابْنِیْ فُلانٍ دَمُھَا بِدَمِہٖ وَلَحْمُھَا بِلَحْمِہٖ وَعَظْمُھَا بِعَظْمِہٖ وَجِلْدُھَا بِجِلدِہٖ وَشَعْرُھَا بِشَعْرِہٖ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہَا فِدَاءً لِابْنِیْ مِنَ النَّارِ. بِسْم اللہ ﷲ اَکْبَرْ ۔(دعا ختم کرکے فوراً ذبح کردے )ترجمہ:اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! یہ میرے فُلاں بیٹے کا عقیقہ ہے ، اِس کا خون اُس کے خون، اِس کا گوشت اُس کے گوشت، اِس کی ہڈی اُس کی ہڈی، اِس کا چمڑہ اُس کے چمڑے اور اِس کے بال اُس کے بال کے بدلے میں ہیں ۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! اِس کو میرے بیٹے کیلئے جہنم کی آگ سے فِدیہ بنادے ۔ اللہ تعالی  کے نام سے ، اللہ سب سے بڑا ہے۔

    فُلاں کی جگہ بیٹے کا جو نام ہو، لے ، بیٹی ہو تو دونوں جگہ ابْنِیْ کی جگہ بِنْتِیْ اور پانچوں جگہ ہ کی جگہ ھا کہے۔

   اوراگرباپ کے علاوہ کوئی  دوسرا شخص ذَبْح کرے تو دونوں جگہ اِبْنِیْ فُلاں یا  بِنْتِیْ فُلاں کی جگہ فُلاں اِبْنِ فُـلَاں یا فُـلَانَہ بِنْتِ فُـلَان کہے ۔ بچّے کو اِس کے باپ کی طرف نسبت کرے  ۔ (ملخصاازفتاوٰی رضویہ ج20،ص585،رضافاونڈیشن،لاہور)

   مثلاً یوں کہے محمد رضا بن محمد علی ۔اورلڑکی کے لیے یوں کہے :خولہ بنت محمدعلی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم