Aqiqa Kab Karna Chahiye ?

عقیقہ کس دن کیا جائے ؟

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-532

تاریخ اجراء: 07رجب المرجب  1443ھ/09فروری2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میں نے  سنا ہے کہ عقیقہ ساتویں دن کرنا چاہیے۔میری پیدائش کا دن ہفتہ ہے اس حساب سے جمعہ کا دن بنتا ہے۔ اگر  میں جمعہ کے علاوہ کسی دن عقیقہ کروں تو عقیقہ ہو جائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عقیقہ کے لیے ساتواں دن بہتر ہے اور ساتویں دن نہ کرسکیں تو جب چاہیں کرسکتے ہیں، سنت ادا ہو جائے گی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم