جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو کیا وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرسکتا ہے؟ |
مجیب:مولاناشفیق صاحب زید مجدہ |
مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Aqs:875 |
تاریخ اجراء:29محرم الحرام1438ھ/31اکتوبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے خاندان میں یہ مشہور ہے کہ جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو وہ اپنے بچوں کا بھی نہیں کر سکتا کیا اس کی کچھ حقیقت ہے یا نہیں ؟ سائل:نصیر احمد (بلدیہ ٹاؤن کراچی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
یہ غلط ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ۔حکم شرعی یہ ہے کہ جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہواس کے لئے بھی اپنے بچوں کا عقیقہ کرنا مستحب امر ہے ۔اولاد اپنے والدین کے لئے نعمت ہے لہذا اگر کسی کاعقیقہ نہیں ہوا ہوتو وہ اس کے والدین نے اپنا شکرانہ ادا نہیں کیا ،اور اس بناء پر اب اس کو اپنے بچوں کے شکرانے میں عقیقہ کرنے سے منع کیوں کیاجائےگا،اورعقیقہ نہ کرنے میں نقصا ن یہ ہے کہ بچہ اگر سات دن کا ہوا ہو ،اور والد کو عقیقہ کی استطاعت بھی ہے مگر پھر بھی عقیقہ نہ کیا تو بچے کے فوت ہونے کی صورت میں والدین اس کی شفاعت سے محروم ہوں گے ۔ اور جو افراد بڑے ہوچکے ہیں ان کا عقیقہ نہیں ہوا ہے تو اگر وہ چاہیں توا پنا عقیقہ خود بھی کرسکتے ہیں ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
بیٹے باپ کے کام میں معاون ہیں تو کیا ان پر بھی قربانی واجب ہوگی؟
جس جانور کے سینگ کاٹ دیے اس کی قربانی کرنا کیسا؟
جانور کا ایک خصیہ نہ ہوتو کیا قربانی جائز ہے؟
اجتماعی قربانی کی رقم معاونین کواجرت میں دینا کیسا؟
بچے کا عقیقہ کس عمر تک ہوسکتا ہے؟
عقیقے کے گوشت سے نیاز کرسکتے ہیں یانہیں؟
سینگ جڑ سے ٹوٹ گئے قربانی جائز ہے یانہیں؟
قربانی کے جانور میں عقیقے کا حصّہ شامل کرنا