مجیب:عبد الرب شاکر عطاری
مدنی
مصدق: مفتی محمد قاسم عطاری
تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ جولائی
2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں
علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مالدار مقیم پر قربانی
واجب تھی پھر بارہ ذوالحجہ کی صبح بانوے کلو میٹر سے زائد سفر
شرعی پر نکل گیا ، کیا اب اس پر قربانی واجب رہی یا
نہیں؟نیز اگر اس نے قربانی کی نیت سے بکرا خرید
لیا تھا ، تو اب مسافر ہونے پر اسے فروخت کرسکتا ہے یا نہیں؟
سائل : محمدحامد سلطانی(فیصل آباد)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سوال
میں ذکر کردہ صورت کے مطابق اُس شخص پر قربانی واجب نہ رہی ، کیونکہ
قربانی کے وجوب کی شرائط میں سے ایک شرط مقیم
ہونابھی ہے ، لہٰذا اگر وہ بارہ ذوالحجہ کی صبح مسافر ہو گیا
اور قربانی کے آخری وقت یعنی غروبِ آفتاب تک مسافر شرعی
ہی رہا ، تو اب اس پر قربانی واجب نہ ہوگی اور اگر اس شخص نے
قربانی کی نیت سے جانور خرید لیا تھا ، تو اسے
فروخت کرسکتا ہے ، صدقہ کرنا واجب نہیں ، کیونکہ مسافر شرعی
بننے کی صورت میں اس پر قربانی واجب نہ رہی تھی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
بیٹے باپ کے کام میں معاون ہیں تو کیا ان پر بھی قربانی واجب ہوگی؟
جس جانور کے سینگ کاٹ دیے اس کی قربانی کرنا کیسا؟
جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو کیا وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرسکتا ہے؟
جانور کا ایک خصیہ نہ ہوتو کیا قربانی جائز ہے؟
اجتماعی قربانی کی رقم معاونین کواجرت میں دینا کیسا؟
بچے کا عقیقہ کس عمر تک ہوسکتا ہے؟
عقیقے کے گوشت سے نیاز کرسکتے ہیں یانہیں؟
سینگ جڑ سے ٹوٹ گئے قربانی جائز ہے یانہیں؟