Agar Kisi Mulk Mein Aqeeqe Ka Janwar Zibah Na Kiya Jata Ho To Kya Karen?

اگرکسی ملک میں عقیقے کاجانورذبح نہ کیاجاتاہوتوکیاکریں؟

فتوی نمبر:WAT-159

تاریخ اجراء:07ربیع الاول 1443ھ/14اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ہم فرانس میں ہیں یہاں عقیقے کا جانور ذبح نہیں کرتے تو کیا ہم عقیقے کی بجائے یہ رقم کسی غریب کو یا دعوت اسلامی کو دے سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عقیقہ کرنے کی سنت اسی وقت ادا ہو گی ، جب اس کے لئے جانورکو ذبح کیا جائے گا ، صدقہ و خیرات کرنا عقیقے کا بدل نہیں ہو سکتا، لہذا عقیقے کے لئے جانور ہی ذبح کرنا ہو گا،ہاں اگر کسی علاقے میں ایسا نہ کر سکیں تو کسی اور جگہ مثلا پاکستان وغیرہ میں کسی کو کہہ دیں تاکہ وہ آپ کی اجازت سے ان بچوں کا یہاں پر عقیقہ کر دیں۔ اور اگر عقیقے کے ساتھ ساتھ کسی نیک کام میں بھی رقم خرچ کریں تو بہت اچھی بات ہے

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم