Quran Pak Mein Jahan (قف) Likha Ho Wahan Waqf Karne Ka Hukum

 

قرآن مجید میں جہاں (قف) لکھا ہو وہاں وقف کرنے کا حکم

مجیب:مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2971

تاریخ اجراء: 10صفر المظفر1446 ھ/16اگست2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر قرآن مجید میں کہیں پر ( قف) لکھا ہوا ہو تو وقف کرنے کا کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اس علامت پر اگر وقف ہو گیا تو کوئی حرج نہیں،البتہ اس پر اختیاری وقف نہ کرنا بہتر ہے  یعنی بہتریہ ہے کہ اپنے اختیارسے اس پروقف نہ کرے ،ہاں بلااختیاروقف ہوگیاتواس میں حرج نہیں ۔

   جامع الوقف میں ہے”قف:یہ "قَد یُوقَفُ" کا مخفف ہے۔ صیغہ امر نہیں ہے ۔ اس پر اگر وقف ہو گیا تو کوئی حرج نہیں ،البتہ وقفِ اختیاری بہتر نہیں ہے۔“(جامع الوقف،ص 22،مطبوعہ لاہور)

   یہی عبارت مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب"فیضان تجوید" میں ہے۔(فیضان تجوید، ص  116، مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم