مجیب:مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-261
تاریخ اجراء:16ربیع الآخر 1443ھ/22نومبر 2021 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سورۃ الکوثر کے
ترجمے میں اللہ تعالی نے فرمایا ”محبوب تمہیں کوثر
دی ہے“سوال یہ ہے
کہ کوثر کا کیا مطلب ہے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کوثر کی تفسیر
میں مفسرین
کے مختلف اَقوال ہیں ،ان سب اقوال کا خلاصہ یہ
ہے کہ اے محبوب!بیشک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں اور
کثیر فضائل عنایت کرکے تمہیں
تمام مخلوق پر افضل کیا،آپ کو حسنِ ظاہر بھی دیا حسنِ باطن بھی عطا کیا،
نسب ِعالی بھی، نبوت بھی، کتاب بھی،
حکمت بھی، علم بھی،شفاعت
بھی، حوضِ کوثر بھی، مقامِ محمود بھی،امت
کی کثرت بھی، دین کے دشمنوں پر غلبہ بھی، فتوحات کی کثرت
بھی اور بے شمار نعمتیں اور فضیلتیں عطا کیں جن کی
انتہاء نہیں۔(صراط الجنان بحوالہ خازن، الکوثر، تحت الآیۃ: ۱، ۴
/ ۴۱۳-۴۱۴ملتقطاً)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟