فتوی نمبر:WAT-2963
تاریخ اجراء: 07صفر المظفر1446 ھ/13اگست2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا سورۂ ملک میدانِ محشر میں بھی عذاب سے بچائے گی ؟ کیا ایسی بات حدیثِ پاک میں ملتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں!سورۃ الملک کے متعلق بعض احادیثِ طیبہ میں یہ بھی ہے کہ قیامت کے دن شفاعت کرے گی ۔
چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے” عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إن سورة من القرآن ثلاثون آية شفعت لرجل حتى غفر له، وهي سورة تبارك الذي بيده الملك“ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قرآن میں تیس آیتوں والی ایسی سورت ہے جو ایک شخص کے لئے شفاعت کرے گی تو اسے بخش دیا جائے گا، اور وہ سورت " تبارك الذي بيده الملك "(سورۃ الملک)ہے۔(سنن الترمذی،رقم الحدیث 2891،ج 5،ص 164،مطبوعہ مصر)
اس حدیث کے تحت التیسیر بشرح الجامع الصغیر للمناوی میں ہے” (شفعت لرجل) لازم على قراءتها فما زالت تسأل الله تعالى (حتى غفر له)“ترجمہ:جو شخص سورہ ملک کی ہمیشہ تلاوت کرنے والا ہوگا ،سورہ ملک اس کی مسلسل شفاعت کرتی رہے گی یہاں تک کہ اس کی مغفرت کردی جائے گی۔(التیسیر بشرح الجامع الصغیر،ج 1،ص 320،مكتبة الإمام الشافعي ، الرياض)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟