مجیب: ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-960
تاریخ اجراء: 10محرم الحرام1443 ھ/10اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کوئی عورت بلند آواز سے قرآن نہیں
پڑھتی ،صرف دل میں پڑھتی ہے،کیا اس سے ثواب ملے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پڑھنے سے مراد یہ ہے کہ سننے سے کوئی
مانع ورکاوٹ مثلاشوروغل اوراونچاسنائی دیناوغیرہ نہ ہو تو کم از
کم اتنی آواز ہوکہ اپنے کان سن سکیں۔اوراتنی آوازنہ ہوئی
تویہ پڑھنانہیں کہلائے گالہذاپڑھنے پرجوثواب موقوف ہے، وہ بھی
حاصل نہیں ہوگا۔ہاں مگر دیکھنے
اورچھونے کا ثواب بہر حال ملے گا ۔پس صورت مسئولہ میں صرف دل میں
پڑھنے پرپڑھنے کاثواب نہیں ملے گا۔ہاں دیکھنے اورچھونے کاثواب
ملے گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟