مجیب: مولانا محمد فراز عطاری مدنی
فتوی نمبر:
Web-1289
تاریخ اجراء: 15رجب المرجب1445 ھ/27جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عربی گرامر کی کتابوں میں بطورِ مشق قرآنی
آیات لکھی ہوتی ہیں ، ان آیات کوبے وضو چھو یا
لکھ سکتے ہیں جبکہ یہ لکھنا اور چھونا بطورِ سبق ہو؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کتابوں میں جب وہ
آیت بطورِ قرآن ہی لکھی ہے ،اگرچہ وہ مشق کے سوالات میں
ہو تو اس کو بے وضو ہرگز نہیں چھو سکتے اور لکھ بھی نہیں سکتے
اگرچہ بطورِ سبق ہو۔
بہارِ شریعت
میں ہے:”اگر وضو نہ ہو ، تو نماز اور سجدۂ تلاوت اور نمازِ جنازہ اور
قرآنِ عظیم چھونے کے لئے وضو کرنا فرض ہے“(بہارِ
شریعت، جلد1،صفحہ 301، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
صدر الشریعہ
مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے
ہیں:” جس کو نہانے کی ضرورت ہو اس کو مسجد میں جانا، طواف کرنا،
قرآن مجید چھونا اگرچہ اس کا سادہ حاشیہ یا جلد یا
چَولی چُھوئے یا بے چُھوئے دیکھ کر یا زبانی پڑھنا
یا کسی آیت کا لکھنا یا آیت
کا تعویذ لکھنا یا ایسا تعویذ چھونا یا
ایسی انگوٹھی چھونا یا پہننا جیسے
مُقَطَّعات کی انگوٹھی حرام ہے۔“ (بہارِ
شریعت، جلد1،صفحہ 326، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟