مجیب: مولانا محمد نوید چشتی
عطاری
فتوی نمبر: WAT-545
تاریخ اجراء: 10رجب المرجب 1443ھ/12فروری2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
رشتہ داروں سے صلہ رحمی اور ان سے قطع تعلقی
کی وجہ سے رزق میں اثرپڑتا
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
صلہ رحمی کرنا رزق اور عمر میں اضافے کا سبب ہے۔ چنانچہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’من سرہ ان یبسط
لہ فی رزقہ او ینسا لہ فی اثرہ، فلیصل رحمہ‘‘ ترجمہ : جسے یہ پسند ہو کہ
اس کا رزق کشادہ کر دیا جائے اوراس کی عمر دراز کر دی جائے، تو اسے چاہئے کہ
صلہ رحمی کرے۔ (صحیح بخاری، کتاب الادب، باب من بسط فی الرزق بصلۃ
الرحم، جلد 2، صفحہ 885)
اور بلا عذر شرعی قطع تعلقی حرام اور کبیرہ گناہ ہے اوربلا شبہ یہ برکت ختم ہونے اور رزق میں کمی
کے اسباب میں سے ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟