Quran Parhna Na Aata Ho To Wird Karte Hue Quran Par Ungli Pherna Kaisa?

قرآن پڑھنا نہ آتا ہو تو کوئی ورد کرتے ہوئے قرآن پر انگلی پھیرنا کیسا؟

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1403

تاریخ اجراء: 27جمادی الثانی1445 ھ/10جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر کوئی شخص قرآن پڑھنا نہیں جانتا ، تو وہ یہ طریقہ اختیار کرتا ہے کہ وضو کر کے قرآن لے کر بیٹھ جاتا ہے پھر اس پر انگلی پھیرنا شروع کردیتا ہےاور زبان سے کوئی ورد بھی کرتا ہے، ہمارے گاؤں میں اس طرح کے بعض لوگ پائے جاتے ہیں،اس طرح کرنے سے کیا تلاوت والا ثواب حاصل ہوگا ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر قرآن پاک پڑھنانہیں آتا تو لازم ہےکہ اسے سیکھنے کی کوشش کی جائے،  تاکہ نمازوں  میں قرآن پاک کی تلاوت درست کی جاسکے اور نماز کے علاوہ بھی قرآن پاک پڑھنے میں تلاوتِ قرآن کرنے کی فضیلت اور برکت حاصل ہو۔ فقط قرآن پاک پر ہاتھ پھیرنے اور زبان سے دیگر اوراد و وظائف پڑھنے سے تلاوت کرنے والی فضیلت حاصل نہیں ہوگی۔ 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم