مجیب: مفتی ابو محمد علی اصغر عطاری
مَدَنی
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری 2023
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں
علمائے کرام و مفتیان ِشرع متین اس مسئلہ کے بارےمیں کہ میری
والدہ بچوں کو گھر پر قرآنِ پاک پڑھاتی ہیں اور وہ اس کی فیس
لیتی ہیں۔ کیا ان کا یہ پیسے لینا
اور استعمال کرنا ، جائز ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
علمائے متأخرین نے موجودہ زمانے کو دیکھتے ہوئے مذہبی شعار کی حفاظت کے پیشِ نظر تعلیمِ
قرآن پر اجرت لینے کے جواز کا فتویٰ دیا ہے۔ لہٰذا
آپ کی والدہ کا قرآنِ پاک پڑھانے پر اجرت وصول کرنا ، جائز ہے اور اس رقم کو
استعمال کرنا بھی جائز ہے۔البتہ یہ ضروری ہے کہ اجارہ
کرنے کی جو بنیادی شرائط ہیں ان کو طے کرتے ہوئے بچوں کے
والدین سے معاہدہ کیا جائے۔
اعلیٰ
حضرت امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرّحمٰن لکھتے ہیں : ” قرآنِ عظیم کی تعلیم ، دیگر دینی
علوم ، اذان اور امامت پر اُجرت لینا جائز ہے جیساکہ متأخرین
ائمہ نے موجودہ زمانہ میں شعائرِ دین اور ایمان کی حفاظت
کے پیشِ نظر فتویٰ دیا ہے ، اور باقی طاعات مثلاً زیارتِ
قبور ، اموات کے لئے ختمِ قرآن ، قراءت ، میلادِ پاک سید الکائنات علیہ وعلیٰ
آلہ افضل الصلوات والتحیات پر اصل ضابطہ کی بنا پر منع باقی ہے۔
“( فتاویٰ رضویہ ، 19 / 495 )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟