مجیب:مولانا اعظم عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3127
تاریخ اجراء:20ربیع الثانی1446ھ/24اکتوبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
قرآن پاک کے صفحات شہید ہوجائیں تو کیا ان کو چپکانےوالی پلاسٹک کی ٹیپ وغیرہ پاک چیز سے چپکا سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
قرآن پاک کے صفحات شہید ہوجائیں تو ا نہیں ٹیپ وغیرہ پاک چیزسے چپکا سکتے ہیں کہ کوئی بھی اسے قرآن پاک کی بے ادبی نہیں سمجھتا ، بلکہ ادب کا تقاضا یہی ہے کہ مصحف شریف کا کوئی صفحہ شہید ہوجائے تو اسے ٹیپ وغیرہ پاک چیز سے جوڑ لیا جائےتا کہ مصحف شریف سے الگ ہونے پر بے ادبی کا اندیشہ نہ ہو۔
امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:”امورِ ادب میں قطعاً عُرف کا اعتبار۔ امام محقق علی الا طلاق فتح القدیر میں فرماتے ہیں:” فیحال علی المعھود حال قصد التعظیم“ترجمہ:تعظیم مقصود ہونے کے وقت اسے عرف پر محمول کیا جائےگا ۔( فتاوی رضویہ،ج 5،ص 650،رضا فاؤنڈیشن ،لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟