Quran Pak Ke Page Ko Tape Se Jorne Ka Hukum

قرآن پاک کے صفحات کو ٹیپ کے ساتھ جوڑنا

مجیب:مولانا اعظم عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-3127

تاریخ اجراء:20ربیع الثانی1446ھ/24اکتوبر2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   قرآن پاک کے صفحات شہید ہوجائیں تو کیا ان کو چپکانےوالی پلاسٹک کی ٹیپ وغیرہ پاک چیز سے چپکا سکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    قرآن پاک کے صفحات شہید ہوجائیں تو ا نہیں ٹیپ  وغیرہ پاک چیزسے چپکا سکتے ہیں  کہ کوئی بھی اسے قرآن پاک کی بے ادبی نہیں سمجھتا ، بلکہ ادب کا تقاضا یہی ہے کہ مصحف شریف کا کوئی صفحہ شہید ہوجائے تو اسے ٹیپ وغیرہ پاک چیز سے جوڑ  لیا جائےتا کہ مصحف شریف سے الگ ہونے پر بے ادبی کا اندیشہ نہ ہو۔

    امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:”امورِ ادب میں قطعاً عُرف کا اعتبار۔ امام محقق علی الا طلاق فتح القدیر میں فرماتے ہیں:   فیحال علی المعھود حال قصد التعظیم“ترجمہ:تعظیم مقصود ہونے کے وقت اسے عرف پر محمول کیا جائےگا ۔(  فتاوی رضویہ،ج 5،ص 650،رضا فاؤنڈیشن ،لاھور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم