مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-2660
تاریخ اجراء: 13شوال المکرم1445 ھ/22اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ قرآن مجید کسی رحل پر رکھ کرہی پڑھنا ضروری ہے ؟یا رحل کے بغیر
کسی اونچی ٹیبل وغیرہ پر رکھ کر بھی پڑھ سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
قرآن شریف رحل پر
رکھ کرپڑھنا ضروری نہیں بلکہ رحل کے بغیر کسی اونچی
ٹیبل وغیرہ پر رکھ کر بھی پڑھ سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں،اپنی
سہولت کے مطابق کسی بھی پاک و صاف
چیز پر رکھا جا سکتا ہے ۔تاہم !یہ خیال ضروری
ہے کہ اس رکھنے میں تعظیم کا
پہلو ہو اور عرفاً اس طرح رکھنے کو بے ادبی نہ سمجھا جاتا ہو۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟