Quran Application Mobile Se Delete Karna Kaisa?

قرآن ایپ کو موبائل سے ڈیلیٹ کرنا کیسا؟

مجیب:مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-293

تاریخ اجراء:27ربیع الآخر 1443ھ/03دسمبر2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میرے موبائل میں قرآن ڈاؤنلوڈتھا،میں نےموبائل کو فارمٹ کردیااس کےساتھ وہ قرآن بھی ڈیلیٹ ہوگیاتواس کاکوئی کفارہ دیناپڑے گایانہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   موبائل میں موجود قرآن ایپ کو ڈیلیٹ کرنے میں  حرج نہیں ہے اورنہ ہی اس کا کوئی کفارہ ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم