Quran Afzal Hai Ya Nabi Pak

قرآن افضل ہے یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم

مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-346

تاریخ اجراء:16ذوالحجۃالحرام1443 ھ/16جولائی 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   قرآن افضل ہے یانبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگرقرآن سے مرادکلام اللہ ہو توبے شک اللہ عزوجل کاپاکیزہ کلام ،اللہ عزوجل کی صفت ہے اور اللہ کی تمام صفات تمام مخلوق سے افضل ہیں لہذا اس اعتبارسے قرآن مجید حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل ہے ہاں اگر قرآن مجیدسے مرادمصحف ہو یعنی لکھائی ،کاغذ وغیرہ ہوتویہ سب مخلوق ہیں ،اللہ عزوجل کی مخلوق میں چونکہ سب سے افضل حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے اس اعتبارسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم افضل ہیں۔

   شيخ الاسلام والمسلمین امام اہل سنت  امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: ’’فان القرآن ان اريد به المصحف أعني القرطاس و المداة فلا شك أنه حادث و كل حادث مخلوق فإن النبي صلى الله عليه وسلم أفضل منه و إن أريد به كلام الله تعالى الذي هو صفته فلا شك أن صفاته تعالى أفضل من جميع المخلوقات“ یعنی قرآن سے مراد  اگر مصحف ہے یعنی کاغذ اور لکھائی تو اس میں شک نہیں کہ (یہ کاغذ اور لکھائی وغیرہ) حادث (یعنی فنا کو قبول کرنے والے) ہیں اور ہر حادث مخلوق ہےلہٰذا اس معنی کے اعتبار سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن  سے افضل ہیں،اور اگر قرآن سے مرادکلام اللہ ہے جوکہ اللہ عزوجل کی صفت ہےتواس بات میں کوئی شک نہیں کہ اللہ عزوجل کی صفات تمام مخلوقات سے افضل ہے ۔ (جد الممتار،جلد 1 ،صفحہ 119،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم