Qata Taluq Se Mutaliq Chand Ahadees Bayan Farmadien

قطع تعلقی سے متعلق چند احادیث

مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری

فتوی نمبر: WAT-1332

تاریخ اجراء:       11جمادی الاخریٰ1444 ھ/04جنوری2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   قطع تعلق کے متعلق کچھ احادیث سینڈ فرمادیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   (1)صحیح مسلم شریف میں ہے"عن محمد بن جبير بن مطعم، عن أبيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «لا يدخل الجنة قاطع»"ترجمہ:حضرت محمد بن جبیر بن مطعم اپنے والد سے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:قطع رحمی کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔(صحیح مسلم،جلد4،صفحہ1981،حدیث نمبر2556،دار احیاء التراث العربی،بیروت)

   (2)سنن ابی داؤد میں ہے"وعن عبد الرحمن بن عوف قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: قال الله تبارك: أنا الله وأنا الرحمن خلقت الرحم وشققت لها من اسمي فمن وصلها وصلته ومن قطعها بتته "ترجمہ:حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ سے روایت ہے فرماتے ہیں :میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا:میں اللہ ہوں اور میں رحمٰن ہوں میں نے رحم کو پیدا کیا اور میں نے اس کو اپنے نام سے نکالا پس جس نے صلہ رحمی کی میں اسے رحمت سے ملادوں گا اور جس نے قطع تعلقی کی میں اسے رحمت سے جدا کردوں گا۔(سنن ابی داؤد، حدیث نمبر4930،جلد3،صفحہ1379،المکتب الاسلامی،بیروت)

نوٹ:صلہ رحمی کے فضائل اور قطع رحمی کی وعیدات وغیرہ کے متعلق مزید تفصیل کے لیے سیدی امیر اہلسنت  مولانا الیاس قادری دامت برکاتھم العالیہ کا رسالہ"ہاتھوں ہاتھ  پھوپھی سے صلح کرلی"نیٹ سے یامکتبۃ المدینہ وغیرہ سے لے کرمطالعہ فرمائیے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم