مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر:WAT-2693
تاریخ اجراء: 24شوال المکرم1445 ھ/03مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
علماء سے سنتے ہیں کہ نیند موت کی
بہن ہے؟ یہ حدیث کہاں ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
یہ حدیث
متعدد کتبِ حدیث میں موجود ہے،چنانچہ امام طبرانی نے المعجم
الاوسط میں،امام اصفہانی نے حلیۃ الاولیاء میں
اور امام بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کی،چنانچہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ” سأل رجل رسول
الله صلى الله عليه وسلم أينام أهل الجنة؟ قال: النوم أخو الموت، ولا يموت أهل
الجنة“ ترجمہ : ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ
وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ اہلِ جنت سویا کریں گے؟ تو آپ صلی
اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا:نیند ، موت کی بہن
ہے اور اہلِ جنت کو موت نہیں آئے گی۔(شعب الایمان،رقم الحدیث 4416، ج 6،ص 409، مكتبة الرشد،ریاض) (المعجم الاوسط، رقم الحدیث
8816،ج 8،ص 342،دار الحرمین،قاھرہ((حلیۃ الاولیاء وطبقات الأصفياء،ج 7،ص
90،السعادۃ،مصر)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟