مجیب:مولانا
محمد شفیق عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2910
تاریخ اجراء: 20محرم الحرام1446 ھ/27جولائی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت
اسلامی)
سوال
کوئی ایسی حدیث ہے جس میں
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے حضور صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ:" معاویہ مجھ سے ہے اور میں معاویہ
سے"؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں ! اس طرح کی روایت موجود ہے،جسے کئی محدثین
نے اپنی کتب میں اپنی
اسانید کے ساتھ روایت کیاہےکہ
پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سیدنا امیر
معاویہ بن ابی سفیان
رضی اللہ تعالی عنہما
کو
فرمایا :"اے معاویہ! میں
تم سے ہوں اور تم مجھ سے ہو ۔" پھر آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے اپنی مبارک دوانگلیوں کو ملا کر فرمایا
:" جنّت کے دروازے پر تُم میرے ساتھ اس طرح ہو گے۔"
چنانچہ مسند الفردوس میں ہے :”عن ابن عمر : يا معاوية أنت مني
وأنا منك وإنك تزاحمني على باب الجنة كهاتين “ترجمہ :
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی
اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے حضرت امیر معاویہ رضی
اللہ تعالی عنہ کو فرمایا :اے معاویہ! میں تم سے ہوں اور تم مجھ
سے ہو ، پھر آپ صلی اللہ تعالی
علیہ وآلہ وسلم نے 2 انگلیوں
کو ملا کر فرمایا : جنّت کے دروازے پر تُم میرے ساتھ اس طرح ہو گے۔(مسند الفردوس،رقم الحدیث
8530،ج 5،ص 393، دار
الكتب العلمية ، بيروت)
اسی طرح یہ روایت ان کتب میں بھی
موجود ہے :(السنة
لابی بکر بن الخلال ،ج 2،ص 454،رقم الحدیث 704، دار الراية ، الرياض)(تاریخ
دمشق لابن عساکر،ج 59،ص 98، دارالفکر،بیروت)(الشریعۃ للآجری،
ج 5،ص 2444،رقم الحدیث 1925، دار الوطن،الریاض )(لسان المیزان،ج
5،ص 194، دار البشائر الإسلامية)
نوٹ :اس روایت سے
متعلق اس لنک پر کلک کر کے مزید
معلومات حاصل کریں۔
https://www.facebook.com/share/p/gnTm5RzXuB4nPRLa/?mibextid=L0MuaQ
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟