Muawiya Mujh Se Hai Aur Mein Muawiya Se Is Hadees Ka Hawala

"معاویہ مجھ سے ہے اور میں معاویہ سے" اس حدیث کا حوالہ

مجیب:مولانا محمد شفیق عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2910

تاریخ اجراء: 20محرم الحرام1446 ھ/27جولائی2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کوئی ایسی حدیث ہے جس میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:" معاویہ مجھ سے ہے اور میں معاویہ سے"؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں ! اس طرح کی  روایت موجود ہے،جسے کئی محدثین نے اپنی  کتب میں اپنی اسانید کے ساتھ روایت کیاہےکہ  پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ تعالی  علیہ وآلہ  وسلم نے  حضرت  سیدنا  امیر  معاویہ بن ابی سفیان  رضی اللہ تعالی عنہما     کو فرمایا :"اے  معاویہ! میں تم سے ہوں اور تم مجھ سے ہو ۔" پھر آپ صلی اللہ تعالی  علیہ وآلہ  وسلم نے اپنی  مبارک دوانگلیوں کو ملا کر فرمایا :" جنّت کے دروازے پر تُم میرے ساتھ اس طرح ہو گے۔"

   چنانچہ مسند الفردوس میں ہے :”عن ابن عمر : يا معاوية أنت مني وأنا منك وإنك تزاحمني على باب الجنة كهاتين  “ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ  تعالی علیہ وآلہ  وسلم نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی  عنہ  کو فرمایا :اے  معاویہ! میں تم سے ہوں اور تم مجھ سے ہو ، پھر آپ صلی اللہ تعالی  علیہ وآلہ  وسلم نے 2 انگلیوں کو ملا کر فرمایا : جنّت کے دروازے پر تُم میرے ساتھ اس طرح ہو گے۔(مسند الفردوس،رقم الحدیث 8530،ج 5،ص 393، دار الكتب العلمية ، بيروت)

   اسی طرح یہ روایت ان کتب میں بھی موجود ہے :(السنة لابی بکر بن الخلال ،ج 2،ص 454،رقم الحدیث 704، دار الراية ، الرياض)(تاریخ دمشق لابن عساکر،ج 59،ص 98، دارالفکر،بیروت)(الشریعۃ للآجری، ج 5،ص 2444،رقم الحدیث 1925، دار الوطن،الریاض )(لسان المیزان،ج 5،ص 194، دار البشائر الإسلامية)

   نوٹ :اس روایت سے متعلق  اس لنک پر کلک کر کے مزید معلومات حاصل کریں۔

https://www.facebook.com/share/p/gnTm5RzXuB4nPRLa/?mibextid=L0MuaQ

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم