فتوی نمبر:WAT-206
تاریخ اجراء:23ربیع الاول 1443ھ/30اکتوبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
موبائل
میں قرآن پاک کی ایپلیکیشن
رکھنا کیسا ہے؟کیونکہ کبھی موبائل زمین پر رکھ دیتے ہیں اور کبھی واش روم میں لے جاتے
ہیں۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
موبائل
میں قرآن اپلیکیشن رکھنے میں کوئی حرج نہیں ۔یونہی جب ایپلیکشن
بندیا سکرین آف ہو تو موبائل کو زمین پر رکھنے اور واش روم
میں لے جانے میں بھی حرج نہیں۔البتہ ایپلیکیشن
اورسکرین آن ہوں کہ ڈسپلے پر قرآنی الفاظ ظاہر ہوں، تو اس حالت میں
واش روم میں لے جانے کی ہرگزاجازت نہیں کہ بے ادبی
ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟