مجیب:مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2717
تاریخ اجراء:08ذوالقعدۃ
الحرام1445 ھ/17مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ
وسلم نے واقعی یہ فرمایا ہے کہ اگر میرے بعد کوئی
نبی ہوتےتو وہ عمر ہوتے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں! یہ
حدیث پاک موجود ہے، چنانچہ صحاح ستہ میں شامل کتاب سنن الترمذی
میں ہے :" عن عقبة بن عامر، قال: قال رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم: «لو كان نبي بعدي
لكان عمر بن الخطاب»" ترجمہ: حضرت عقبہ بن عامر رضی
اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا: اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطاب
ہوتا۔(سنن الترمذی،رقم الحدیث 3686،ج 5،ص 619،مطبوعہ مصر)
اس حدیث پاک کو امام طبرانی نے بھی
ذکر کیاہے جس کا حوالہ درج ذیل
ہے۔(المعجم
الکبیر للطبرانی، رقم الحدیث 475،ج17، ص 180،مطبوعہ القاھرۃ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟