مجیب: ابوالفیضان مولانا
عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر: WAT-2133
تاریخ اجراء: 14ربیع الثانی1445
ھ/30اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
آپ کی بارگاہ میں عرض
ہے کہ مدنی قاعدے میں
جومدّات کا بیان ہےاس میں
مد عارض اورمد لین عارض ہے،تو اس کی مقدارایک دو یا تین
الف لکھی ہے،توبعض کہتے ہیں کہ مد عارض اور لین عارض کوتین
الف کی مقدار تک ہی کھینچ کر پڑھیں گے ایک یا
دو الف تک نہیں پڑھیں گے،تو رہنمائی فرما دیں کہ اس کو تین
الف تک ہی کھینچ کر پڑھیں گے یاایک،دو یا تین
الف میں سے کوئی بھی مقدار رکھ سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
تین الف تک ہی ضروری نہیں
ہے،بلکہ جومدنی قاعدہ میں تفصیل بیان ہوئی ہے،وہ
درست ہے، مزیدتفصیل بیان کرتے ہوئے مفتی محمد ہاشم خان العطاری دام
ظلہ العالی لکھتے ہیں : "مدّعارض و لین عارض میں طول
(لمبا کرنا ) توسط (درمیانی حالت میں پڑھنا) قصر(چھوٹاکرنا) تینوں
جائز ہیں۔ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ مدعارض میں طول
افضل ہے اوراس کے بعد توسط اورپھرقصر ہے ، جبکہ مد لین عارض میں قصر
افضل ہے،اس کے بعد توسط اور پھر طول ہے۔" (نصاب التجوید، سبق
نمبر 16 ، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ ، کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟