مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1727
تاریخ اجراء:25ذوالقعدۃالحرام1445ھ/03جون2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا حضرت آدم علیہ السلام کے صرف دو ہی بیٹے تھے؟ اگر حضرت ہابیل رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا تھا تو کیا تمام انسان قابیل کی اولاد ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حضرت حواء رضی اللہ عنہابیس یا چالیس مرتبہ حضرت آدم علیہ السلام سے حاملہ ہوئیں۔ ہر حمل میں دو دو بچے پیدا ہوئے، ایک لڑکا اور لڑکی (جب یہ جو ان ہوجاتے تو ) حضرت آدم علیہ السلام ایک حمل کے لڑکے کا دوسرے حمل کی لڑکی کے ساتھ نکاح فرما دیا کرتے تھے، پھر ان سےآگے اولادیں ہوئیں ، لہٰذا یہ کہنا درست نہیں کہ تمام انسان قابیل کی اولاد ہیں ۔
شرح الزرقانی میں ہے:”روی عن ابن عباس:لم یمت آدم حتی بلغ اولادہ واحفادہ اربعین الفا ، الصلبیۃ منھم اربعون“ یعنی حضرت آدم علیہ السلام کا وصال نہیں ہوا یہاں تک کہ ان کے بیٹے و پوتے چالیس ہزار کو پہنچ گئے، ان میں ان کی صلبی اولاد چالیس تھی۔ (شرح العلامۃ الزرقان علی المواھب اللدنیۃ، جلد 1،صفحہ 124،مطبوعہ:بیروت)
سیرت الانبیاء میں ہے:’’منقول ہے کہ حضرت حواء رضی اللہ عنہا بیس یا چالیس مرتبہ حضرت آدم علیہ السلام سے حاملہ ہوئیں۔ ہر حمل میں دو دو بچے پیدا ہوئے، ایک لڑکا اور لڑکی (جب یہ جو ان ہوجاتے تو ) حضرت آدم علیہ السلام ایک حمل کے لڑکے کا دوسرے حمل کی لڑکی کے ساتھ نکاح فرما دیا کرتے تھے۔‘‘ (سیرت الانبیاء، صفحہ 122،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟