فتوی نمبر:WAT-3330
تاریخ اجراء: 29جمادی الاولیٰ 1446ھ/02دسمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا ایسی کوئی حدیث موجود ہے جس میں بیان کیا گیا ہو کہ شیطان نے روئے زمین کی ہر جگہ سجدہ کیا تھا ، اس بارے میں رہنمائی فرمادیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کافی تلاش کرنے کے باوجود اس کی کوئی حدیث نہیں ملی، البتہ علمائے کرام کے بعض اقوال اس طرح کے ملتے ہیں کہ شیطان نے زمین کے ہر حصے پر اللہ پاک کی عبادت کی ہے لیکن تکبر کے سبب مردود ہوا ۔ اس طرح کی باتوں کے لیے اتنا حوالہ ہی کافی ہوتا ہے ۔
تاریخ خمیس میں علامہ حسين بن محمد بن حسن دِيار بَكْري (متوفى: 966ھ) فرماتے ہیں :” لم يبق فى السموات والارض موضع شبر لم يسجد فيه ابليس“ ترجمہ :زمین و آسمان میں ایک بالشت برابر بھی کوئی ایسی جگہ نہ بچی جس پر ابلیس لعین نے سجدہ نہ کیا ہو ۔ (تاريخ الخميس في أحوال أنفس النفيس، ج 1 ، معاقبة إبليس ، ص51 ، مطبوعہ دار صادر ،بیروت )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟