مجیب: ابو احمد
محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1373
تاریخ اجراء: 14رجب المرجب1444 ھ/06فروری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر
ہم قرآن کےچودہ سجدے نہ کریں توکیا گنہگا ر ہوں گے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
وجوب نماز کا اہل شخص(یعنی
وہ کہ جسے نمازاداکرنے یاقضاکرنے کاحکم ہو) اگر آیت ِسجدہ
سنےیا تلاوت کرے تو اس پر سجدہ تلاوت واجب
ہوجاتاہے،سجدہ تلاوت جب واجب ہوجائے تواب اس کی ادائیگی
کرناضروری ہوتاہے کہ قصدا ادائیگی نہ کی
تودرج ذیل تفصیل کے
مطابق گنہگارہوگا:
جس سجدہ تلاوت کانمازمیں
اداکرناواجب ہو،اس کوفوراکرناواجب ہوتاہے ،یہاں تک کہ دوتین
آیات سےزیادہ تاخیرگناہ ہے ۔ہاں اگرآخرسورت میں
سجدہ تلاوت ہے جیسے سورہ انشقاق میں
تواب سورت پوری کرکے سجدہ کرنے میں حرج نہیں ۔
اورجس کی ادائیگی بیرون
نمازہوتی ہے ،اسے فوراکرناواجب نہیں ہوتابلکہ تاخیرکی
بھی اجازت ہوتی ہے کہ
پوری زندگی میں کبھی بھی ادا کرلے ،بشرطیکہ
ادائیگی فوت نہ ہو،لیکن افضل واسلم یہی ہے کہ عذرنہ ہوتو
فوراداکرے کہ تاخیرکرنے میں
کئی مسائل ہیں مثلابعدمیں یادنہ رہے یاموت کاشکارہوجائےوغیرہ
،اس لیے علمائے کرام نے اس کی تاخیرکومکروہ تنزیہی
قراردیاہے۔
فتاوی رضویہ میں
ہے"سجدہ صلوتیہ جس کا اداکرنا نماز میں واجب ہو اس کا وجوب علی
الفور ہے، یہاں تک کہ دوتین آیت سے زیادہ تاخیر
گناہ ہے اور غیر صلوٰتیہ میں بھی افضل واسلم یہی
ہے کہ فوراً اداکرے جبکہ کوئی عذر نہ ہو کہ اٹھارکھتے ہیں بھول پڑتی
ہے "وفی التاخیر اٰفات "(
دیر کرنے میں آفات ہیں۔) ولہذا علماء نے اس کی تاخیر
کو مکروہِ تنزیہی فرمایا مگر ناجائز نہیں۔"(فتاوی
رضویہ،ج 8،ص 233،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
بہار شریعت میں
ہے” سجدۂ تلاوت نماز میں فوراً کرنا واجب ہے تاخیر کریگا
گنہگار ہو گا اور سجدہ کرنا بھول گیا تو جب تک حرمت نماز میں ہے کرلے، اگرچہ سلام پھیر چکا
ہو اور سجدۂ سہو کرے۔ تاخیر سے مراد تین آیت سے زیادہ
پڑھ لینا ہے کم میں تاخیر نہیں مگر آخر سورت میں
اگر سجدہ واقع ہے، مثلاً اِنْشَقَّتْ تو
سورت پوری کر کے سجدہ کرے گا جب بھی حرج نہیں۔"(بہار
شریعت،ج 1،حصہ 4،ص 733،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟