مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری
مدنی
فتوی نمبر:Web-1124
تاریخ اجراء: 27ربیع الاول1445 ھ/14اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں! بخاری شریف کی ایک روایت
میں بیت المقدس کی فتح
کو قیامت قائم ہونے سے پہلے واقع
ہونے والی چیزوں میں شمارکیاگیاہے ۔
چنانچہ حضرت عوف بن مالک رضی
اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: ”أتيت النبي صلى الله عليه وسلم في غزوة تبوك وهو
في قبة من أدم فقال: اعدد ستا بين يدي الساعة موتي ثم فتح بيت المقدس ثم موتان
يأخذ فيكم كقعاص الغنم ثم استفاضة المال حتى يعطى الرجل مائة دينار فيظل ساخطا ثم
فتنة لا يبقى بيت من العرب إلا دخلته ثم هدنة تكون بينكم وبين بني الأصفر فيغدرون
فيأتونكم تحت ثمانين غاية تحت كل غاية اثنا عشر ألفا “یعنی
میں غزوہ تبوک کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ،اس وقت حضور صلی اللہ علیہ
وسلم چمڑے کے خیمہ میں تھے ،تو فرمایا:قیامت سے پہلے چھ چیزیں
گن لو :میری وفات پھر بیت المقدس کی فتح پھر عام موت جو
تم میں بکریوں کی وبا کی طرح پھیلے گی پھر
مال کا بہہ جانا حتی کہ ایک شخص کو سو دینار دئیے جائیں
گے پھر بھی وہ ناراض رہے گا پھر ایک ایسا فتنہ کہ عرب کا کوئی گھر باقی نہ رہے گا مگر یہ فتنہ اس میں داخل
ہوگا پھر وہ صلح جو تمہارے اور رومیوں
کے درمیان ہوگی پھر وہ عہد شکنی کریں گے ،تو تمہارے مقابل
اسی جھنڈوں تلے آئیں گے ہر جھنڈے تلے بارہ ہزار ہوں گے۔(صحیح بخاری،حدیث:3176،
صفحہ520، مطبوعہ:ریاض)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟